اسمارٹ فون کی دنیا میں تیزی سے تہلکہ مچاتا Camon 15
کسی بھی کپمنی کی ترقی کا راز اس عمل سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صارفین میں کس حد تک مقبول ہے اور اس کا پروڈکٹ صارفین کی امیدوں کو کس حد تک پورا کر رہا ہے۔ موبائل مارکیٹ میں برانڈز کی بہتات ہے اور مقابلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں مارکیٹ اور صارفین تک اپنی رسائی اور مقام کو یقینی بنانا آسان کام نہیں۔ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اس کے ساتھ ہی صارفین کی اسمارٹ فون سے جڑی امیدیں بھی روز بروز تبدیل ہو رہی ہیں۔
-2020 سوشل میڈیا کی دنیا کا دور ہے اور صارفین بہتر سے بہترین کیمرہ کی تلاش میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ٹیکنوموبائل کی جانب سے لانچ ہونے والا Camon 15 صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 24 مارچ کو لائیو براڈکاسٹ لانچ میں متعارف ہونے والا یہ فون اپنی قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے صارفین کے لئے کس خاص پیشکش سے کم نہیں۔
عمدہ ڈیزائن اورجدید ٹیکنالوجی سے لیس Camon 15 کوٹیک ماہرین اور صارفین کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملی اور#Camon 15 #TECNOMOBILE سوشل میڈیاپر ٹرینڈ بھی بنا رہا۔ اور ٹیکنو موبائل کی برانڈ امبیسڈر مہوش حیات کی جانب سے شروع ہونے والا # Camon show چیلنج بھی ٹک ٹاک پر ٹرینڈ کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔
کیمرہ فیچر اس اسمارٹ کی خاصیت ہے۔ جس میں 48 MP کا کوارڈ کیمرہ اور 32MP POP UP سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ جن میں اے ائی بیوٹی، میکرو کیمرہ لینز،گوگل لینز، اور نائٹ موڈ کیمرہ شامل ہے۔ Camon 15 میں خاص 2 CM میکرو لینز نصب کیا گیا ہے۔ جو اس قیمت میں ایک حیرت انگیز فیچر ہے۔
کیمرہ فیچرز کے ساتھ ساتھ، یہ اسمارٹ فون ڈسپلے فیچرمیں بھی شاندار اور جدید ٹیکنالو جی سے لیس ہے۔ Camon 15 6.6 انچ کی بڑ ی FHD++سے مزین ہے۔ جس کے ساتھ اب گھر بیٹھے شاندار سینیماکوالٹی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 6 + 128 GB کی سٹوریج کے ساتھ اب ڈیلیٹ کرنے کی فکر سے بھی آزاد ہو جائیں۔
ڈیسنٹ ڈیزائن اور جدید فیچرز والا یہ اسمارٹ فون ہر قسم کے صارفین کی اولین پسند بن چکا ہے۔ اور ٹیکنو موبائل کے فینز اس کی ماڈل کے مداح نظر آتے ہیں۔ ٹیکنو موبائل اپنے صارفین کی امیدوں اور ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے میں ایک بار پھر بھرپور کامیا ب رہا۔
Comments are closed on this story.